جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب کرجاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج مظفر گڑھ راجہ مبین اور ان کا بیٹا بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج کے بہنوئی اور بھانجا بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ مبین عید کی چھٹیوں پر آبائی گھر سوہاوہ آئے تھے۔جہلم پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں کی شناخت راجہ مبین، عامر، عبداللہ اور سعداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔