پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس، سابق وزیراعظم نواز شریف بری

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس، سابق وزیراعظم نواز شریف بری

لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بری کر دیا۔ لاہور کی احتساب عدالت میں نوازشریف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا،انکا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں،نہ ہی نئے قانون کے تحت کیس بن سکتا ہے۔،لاہورکی احتساب عدالت کے جج را ئوعبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --