چیئرمین پی ٹی آئی کی تنقید پر بلاول بھٹو نے آئینہ دکھا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی کی تنقید پر بلاول بھٹو نے آئینہ دکھا دیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی حکومت پر کی گئی تنقید پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آئینہ دکھا دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف امریکی صدر بائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مشترکہ اعلامیہ پی ڈی ایم حکومت کی سفارتی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1672225600403038213

چیئرمین پی ٹی آئی کی تنقید کے جواب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فروری 2020 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر جاری اعلامیہ شیئر کر دیا۔بلاول بھٹو کی جانب سے شیئر کیے گئے اعلامیے میں ٹرمپ اور مودی نے سرحد پار سے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ممبئی اور پٹھان کوٹ جیسے حملوں میں ملوث تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2020 اور آج کے امریکا، بھارت اعلامیے میں پاکستان کے حوالے سے ایک جیسی بات ہی کی گئی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --