پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔شیر محمد بلوچ کی نمازِ جنازہ صبح 11 بجے ملیر محمڈن فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اطلاع دی ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ کا انتقال ہو گیا ہے۔

انہوں نے  شیر محمد بلوچ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میری والدہ کے اسمبلی میں ساتھی اور شفیق انسان تھے۔میئر کراچی نے مرحوم شیر محمد بلوچ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --