پرویز الہیٰ سے پنجاب اسمبلی کا سٹاف واپس لے لیا گیا

پرویز الہیٰ سے پنجاب اسمبلی کا سٹاف واپس لے لیا گیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو دیا جانے والا پنجاب اسمبلی کا اسٹاف واپس لے لیا گیا۔ذرائع اسمبلی کے مطابق پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی کے واپس لیے گئے اسٹاف میں سکیورٹی اہلکار، ڈرائیور، باورچی سمیت 60 ملازم شامل تھے۔دوسری جانب پرویز الٰہی کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے دور میں سیکرٹری اسمبلی رہنے والے محمد خان بھٹی کو بھی معطل کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سفارش پر معطل کیا گیا ہے، ان پر پرویز الٰہی کے بطور سیکرٹری کرپشن کے الزامات ہیں جب کہ وہ اس وقت اینٹی کرپشن کی حراست میں ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد خان بھٹی کے ساتھ پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی افیئرز رائے ممتاز بابر کو برطرف کردیا گیا ہے، انہیں پرویز الٰہی کے دور میں ڈی جی پارلیمانی افیئرز مقرر کیا گیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --