ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کا کیس سماعت کیلئے مقرر

ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کا کیس سماعت کیلئے مقرر

 سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم پر 462 ارب مبینہ کرپشن سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا  جس کی سماعت جمعرات کے روز چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔

سابق وزیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کا مقدمہ ہے، انہیں 26 اگست 2015 کو اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

نیب نے کرپشن کے مختلف الزامات کے تحت ڈاکٹر عاصم حسین کو حراست میں لیا تھا اور احتساب عدالت میں ان کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

ڈاکٹر عاصم حسین 2009 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے، انھوں نے 2012 تک وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور وزیراعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم کے فرائض انجام دیئے۔

2012 میں وہ سینیٹ سے اُس وقت مستعفی ہو گئے تھے جب سپریم کورٹ نے دہری شہریت پر اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کینیڈا کی بھی شہریت تھی۔

پیپلز پارٹی نے 2013 کے عام انتخابات کے بعد انھیں سندھ کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا تھا

-- مزید آگے پہنچایے --