چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روسی حکومت کی خصوصی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 5 تا 8 جون روس کا سرکاری دورہ کریں گے، چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ساتھ 5 جون کو ماسکو پہنچیں گے۔ادق سنجرانی اعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی چیئرمین سینیٹ کا روس کے پارلیمنٹ سے خطاب ہو گا۔