سوڈان کی جنگ نے دارفر کو اجاڑ دیا، انسانی تباہی کا خدشہ

سوڈان کی جنگ نے دارفر کو اجاڑ دیا، انسانی تباہی کا خدشہ

سوڈان میں اقتدار پر قبضے کے لیے جاری فوجی دھڑوں کی جنگ نے سوڈان کے مغربی علاقے دارفر کو اُجاڑ دیا۔دارفر کے تمام دیہاتوں کو ملیشیاؤں نے تباہ کر دیا، امدادی ایجنسیوں نے دارفر میں انسانی تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق دارفر میں وسیع پیمانے پر لوٹ مار اور اہم بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے بہت سے لوگوں کو خوراک، صاف پانی اور ادویات سے محروم کر دیا ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر میں بھی دارفر میں آگ سے خاکستر علاقوں کو دیکھا گیا، فوج اور پیراملٹری فوج کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دارفر میں لڑائی جاری ہے۔لڑائی کی وجہ سے انسانی امداد کے منتظر لاکھوں افراد کو ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے کوئی امداد نہیں مل پائی، امداد نہ ملنے کی صورت میں انسانی تباہی کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور پیراملٹری فورسز  کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --