مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والے عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہے۔ سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیاسی لیڈر منصوبہ بندی کے تحت دفاعی تنصیبات پر حملہ آور ہیں، عمران خان کو جس طرح مذمت کرنی چاہیے تھی نہیں کی، سیاستدانوں کو دفاع مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاع کے جذبےکو اقتدار کے بھوکے سیاستدان چیلنج کر رہے ہیں، نواز شریف نے جو کہا اس کی تائید کرتا ہوں، عمران خان اب دفاعی طور پر ملک کو کمزورکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہے، رانا ثنااللہ نے جو کہا وہ سو فیصد درست ہے، 14 ماہ میں جو غلطیاں کی ہیں وہ خودکی ہیں، مزید لوگ بھی اسےچھوڑیں گے، مذاکراتی ٹیم بنائی ہےاس میں مزید نام دیں تاکہ اگریہ چھوڑ گئے تو اس کا متبادل تو ہوگا۔