پاکستان اور اٹلی کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

3

پاکستان اور اٹلی نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا، جس کے باعث امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت میں آسانی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں