پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی روٹ مانگ لیا۔
بھارتی اتھارٹی نے تاحال پاکستانی درخواست پر فضائی روٹ فراہم نہیں کیا، بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئےکل گووا جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول کے طیارے کو گووا کیلئے اسلام آباد یا کراچی سے بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔