حافظ نعیم جماعت اسلامی کو نسلی جماعت بنانا چاہتا ہے، سعید غنی

حافظ نعیم جماعت اسلامی کو نسلی جماعت بنانا چاہتا ہے، سعید غنی

 پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما اور صوبائی وزیر افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نیا الطاف حسین بننے کی کوشش کررہا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے جاوید ناگوری کے بھائی کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 2017 کی مردم شماری پر اعتراض کیا تھا، متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کابینہ میں شامل تھی جس نےمنظوری دی تھی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ، جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کو بعد میں شاید معلوم ہوا ، شائد ان کو معلوم نہیں کوئٹہ اور لاہور کی آبادی کم ہوئی ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں پورے ملک میں مردم شماری ہو، حافظ نعیم جماعت اسلامی کو نسلی جماعت بنانا چاہتا ہے، اگر جماعت اسلامی نسلی جماعت ہے تو اس کا اعلان کرناچاہیے۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو بہت سارے لوگوں نے اپنی عمریں دیدی ہیں، جوبالٹی لے کر گھومتا ہے وہ پرویز خٹک کی بیوی کی تعزیت پرنہیں گیا، ہم وہ ہیں جو ہر ساتھی کے دکھ میں شریک ہیں۔

نثارکھوڑو نے کہا کہ ہم کھرے کھوٹوں اور دھوکے بازوں کو سمجھ گئے ہیں، ہم کو آگے بڑھنا ہے ، ہماری طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کے سیاسی نظام کو درہم برہم کرنے کی سازش ہورہی ہے، یاد رکھیں کسی نے کہا تھا کہ میں نہیں تو بم گرادو۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص ملک کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن ایسی مردود قوتوں کو شکست دینا جانتے ہیں اور وہ بموں یا گولیوں سے نہیں ڈرتے۔

-- مزید آگے پہنچایے --