سابق صدر آصف علی زرداری ملاقات کیلئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور طلحٰہ محمود بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرآصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات@AAliZardari @MoulanaOfficial pic.twitter.com/K5Af7wL9dz
— PPP (@MediaCellPPP) May 2, 2023
آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا، اس کے علاوہ پنجاب، کے پی کے انتخابات، پی ٹی آئی سے ہونے والے مذاکرات اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت انتخابات کیسز پر گفتگو کی گئی۔