نظریہ ضرورت سے بہت نقصانات ہوئے ہیں، اسے دفن کرنا ہوگا، مرتضیٰ وہاب

نظریہ ضرورت سے بہت نقصانات ہوئے ہیں، اسے دفن کرنا ہوگا، مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان سے چھپ کر ملاقات کرنے والے احتیاط کریں، ملک میں ضمیر کے نہیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، کیا عدالتوں کو آئین میں ترمیم کی اجازت ہے، کیا ملک کے تقدیر کے فیصلے عدالتیں کریں گی، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، عوام اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت سے بہت نقصانات ہوئے ہیں، اسے دفن کرنا ہوگا، پارلیمان کا احتساب ہوسکتا ہے توعدلیہ کا کیوں نہیں، قانون بننے سے پہلے اس کی عملداری کو روک دیا جاتا ہے، بل کا نوٹیفکیشن نہیں ہوتا، اسے معطل کر دیا جاتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ کسی کو نااہل اور کسی کو صادق و امین قرار دیتے ہیں، سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس نہیں، تمام ججز صاحبان ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --