پاکستان میں مصر کے سفیر طارق دہروگ نے پیر کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہوں۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں ملک ان تعلقات کو مزید وسعت دیں۔