این ڈی سی ٹیک نے ہائپر اسکیل آپریشنز اور کاروبار کو ترقی دینے کے لیے سامبا بینک کے کور بینکنگ پلیٹ فارم کو جدید بنایا

این ڈی سی ٹیک نے ہائپر اسکیل آپریشنز اور کاروبار کو ترقی دینے کے لیے سامبا بینک کے کور بینکنگ پلیٹ فارم کو جدید بنایا

این ڈی سی ٹیک (NdcTech) عالمی سطح پر بینکوں اور مالیاتی اداروں کی تنظیم نو کرنے والی پریمیم ٹیکنالوجی سروسز فرم نے نئےTemenos Transact کے ساتھ سامبا بینک کے بنیادی بینکنگ نظام کو کامیابی کے ساتھ جدید بنایا ہے۔

سامبا بینک لمیٹڈ پاکستان میں سعودی نیشنل بینک (ایس این بی) کے ایس اے کا ایک ذیلی ادارہ ہے، جو ذاتی اور کارپوریٹ بینکنگ خدمات کے ساتھ کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس، قرضوں میں سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل سروسز کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ بڑے کسٹمر بیس کے حامل سامبا بینک کا برانچ نیٹ ورک پاکستان کے 14 بڑے شہروں میں موجود ہے۔

سامبا بینک نے برسوں کے دوران NdcTechاور Temenosکے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کو فروغ دیا ہے، تاکہ روایتی چینلز کے بجائے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے بینک کے تیز رفتار ترقی کے وژن کو پورا کیا جاسکے۔ اس مقصد کے لیے بینک کو ایک جدید، متوازن اور توسیع پذیر بنیادی بینکنگ سسٹم میں اَپ گریڈ کرنے کی ضرورت تھی، جو اس کے کاروباری ترقی کے مقاصد کو پورا کر سکے۔

نئے Temenos Transact کا استعمال سامبا بینک کے آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو جدید دور کے مطابق بنانے اور ڈیجیٹلائزیشن کی رفتار کو تیز کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ Temenosکا متوازن، معیاری اور توسیع پذیر پلیٹ فارم API پر مبنی ہے، جو اپسے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی پیچیدہ ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔

جدید آلات اور تکنیکوں کے ساتھ NdcTech کے نفاذ کے منفرد طریقہ کار نے بینک کی تنظیم نو کی رفتار کو تیز کیا۔ NdcTech کی ٹیم نے سامبا بینک کے تمام ماڈیولز بشمول کور، ریٹیل، قرض، ڈپازٹس، ایف سی ایم اور ٹریڈ فنانس کو تازہ ترین Temenos Transactکی مدد سے کامیابی کے ساتھ اَپ گریڈ کیا۔ NdcTech نے پاکستان ماڈل بینک کے نئے ورژن کے استعمال کو مقامی ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے، ٹیکسیشن میں ہونے والی تبدیلیوں سے باخبر رہنے اور بینک کے لیے تجارتی عمل کو جدید بنانے کے لیے یکجا کیا۔ NdcTechنے بینک کے لیے امیج پر مبنی چیک کلیئرنگ سسٹم اور کم بیلنس الرٹ سسٹم کو بھی شامل کیا، تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے بینکنگ آپریشنز کے جدید فنکشنز کا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

سامبا بینک اب طویل مدتی ترقی کے لیے متحرک اور موثر پلیٹ فارم کے فوائد کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔ بینک نے تیز رفتار پروڈکٹ، کم سے کم وقت میں تیزی سے کاروباری فیصلے کرنے کے لیے جدت کو اپنالیا ہے۔ نیا نظام تیز تر ٹرانزیکشن پروسیسنگ، خودکار نظام اور آپریشنل اخراجات کو کم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔ یہ بینک کو آسانی اور تیزی سے نئی مصنوعات تیار کرنے اور مارکیٹ کرنے کے بھی قابل بناتا ہے۔ یہ موزوں اقدام بینک کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ مارکیٹ کی بدلتی ہوئی حرکیات کا فوری جواب دے اور بینکنگ انڈسٹری میں مسابقت کو بڑھاسکے۔

سامبا بینک کے صدر اور (قائم مقام) سی ای او احمد طارق اعظم نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سامبا بینک نے NdcTechکے ساتھ بطور اسٹریٹجک پارٹنر Temenos Transactکی تازہ ترین ریلیز پر اپنے کور بینکنگ پلیٹ فارم کو کامیابی کے ساتھ جدید بنایا ہے۔ گزشتہ برسوں میں NdcTechاور Temenos کے ساتھ مل کر کام کرنے نے ہمیں ڈیجیٹل تبدیلی اور مستقبل میں سامبا بینک کی تیزرفتار ترقی کا ثبوت فراہم قابل بنایا۔ سامبا بینک اپنے صارفین کو جدید ترین مالیاتی خدمات فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے اور بینکنگ انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے اپنے کام اور پیشکشوں کو مسلسل جدید بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

سی ای او NdcTechعمارہ مسعود نے کہا کہ میں سامبا بینک کی انتظامیہ اور ٹیموں کو کور بینکنگ اور فنانشل کرائم پلیٹ فارم کو جدید بنانے کے لیے تعاون کرنے پر مبارکباد دیتی ہوں۔NdcTechتقریباً ایک دہائی سے سامبا کا قابل بھروسہ مند پارٹنر ہے، ہمیں بینک کو اپنے ڈیجیٹل وژن کو حاصل کرنے اور کاروبار کو ترقی دینے کے لیے مسلسل خدمات فراہم کرنے پر فخر ہے۔NdcTechکے پاس اپنے طریقہ کار، خودکار ٹولز اور کنٹری ماڈل بینک جیسے ایکسلریٹر کا استعمال کرتے ہوئے ہوئے ڈیلیور کیے گئے کامیاب اپ گریڈز کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ ہم مستقبل کے لیے جدید بینک کی تعمیر کے لیے عمل درآمد کی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہیں، جو ہمیں بینکوں اور سامبا فنانشل جیسے FIsکے لیے مثالی شراکت دار بناتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --