عمران خان نے افواج پاکستان کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے، ناصر شاہ

عمران خان نے افواج پاکستان کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے، ناصر شاہ

صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ دشمن ملک بھارت کے ناپاک ارادوں کو عمران خان تقویت دینا چاہتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے، عمران خان اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، یہ مہنگائی عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے مزید کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ نہ کرتے جسےعوام بھگت رہے ہیں، عمران خان تو یہ بتائیں کہ بلٹ پروف برقع کیسے پہنا جاتا ہے، یہ بلٹ پروف برقع کیسے بنا کیسے اسے پہن کرعمران خان کورٹ جاتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --