سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نےفروری میں 2,414نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جس کے بعد رجسٹر کمپنیوں کی کل تعداد 187,569(ایک لاکھ ستاسی ہزار پانچ سوانہتر) ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ2 ارب5کروڑ روپے ہے۔
اس ماہ99.9فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں ۔تقریباً 57 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں، جبکہ40 فیصد سنگل ممبر کمپنیوں کے طور پر اور 3 فیصد کمپنیاں لمیٹڈ لائیبیلیٹی پارٹنرشپ،نان پرافٹ تنظیموں، اور نان لسٹڈ پبلک کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔
فروری میں تشکیل پانے والی کمپنیوں میں افغانستان، آسٹریلیا، چین، جرمنی، آئرلینڈ، جاپان، کینیا، جنوبی کوریا، ملائیشیا، نائجیریا، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ، اور یمن سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی ۔اس سرمایہ کاری کا بڑا حصہ چین، جنوبی کوریا، برطانیہ اور امریکہ، افغانستان، جرمنی، جاپان، اور سنگاپورسے موصول ہوا۔
اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں جہاں387نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں335، ٹریڈنگ میں299، اورسروسز میں262کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی کا ای سروسز سسٹم ایف بی آر، صوبائی ریونیو کے محکموں کے ساتھ انٹی گریٹیڈ ہے، جس کے نتیجے میں دسمبرمیں بیک وقت ایس ای سی پی پورٹل انٹرفیس کے ذریعے 2,372کمپنیاں ہمہ وقت ایف بی آر کے ساتھ،89کمپنیاں ای او بی آئی کے ساتھ،45کمپنیاں پنجاب اور سندھ کے سوشل سکیورٹی کتے محکموں اور 48کمپنیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کےساتھ رجسٹر ہوئیں۔
ایس ای سی پی کمپنیز کے نام کی رجسٹریشن اور دستیابی، اورکارپوریشن کے عمل سے متعلق دیگرسوالات کے فوری حل کے لیے موجود واٹس ایپ سہولت کے ذریعے فروری کے مہینے میں تقریباً 1,037سوالات کے جوابات بھی دیے گئے ۔