اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں چیمبر کا اعلی سطح وفد تجارتی دورے پر ایتھوپیا پہنچ گیا۔ ادیس آبابا ائیرپورٹ پرایتھوپیا کی وزیر مملکت برائے خارجہ اموربرٹوکان آیانو نے اسلام آباد چیمبر کے وفد کا استقبال کیا ۔تجارتی وفد کی قیادت اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری کر رہے ہیں جبکہ وفد میں نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ،سیکرٹری جنرل یونائیڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری سمیت دیگر ممبران شامل ہیں ۔
وفد کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے در میان تجارتی تعلقات میں اضافے کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔اسلام آباد چیمبر کے وفد کی ایتھوپیا کی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں،جبکہ ایتھوپیا کی وزات تجارت ،وزات خزانہ اور انڈسٹری سے متعلقہ وزات کے حکام سے بھی مذاکرات ہوں گے،پاکستانی وفد کو ایتھوپیا کے دورے کی دعوت سفیر نے گزشتہ ماہ اسلام آباد چیمبر کے دوے کے موقع پر دی تھی۔