اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حج پالیسی 2023ء کی منظوری دے دی گئی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی اجلاس میں حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی گئی، شمالی ریجن کیلئے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا حج پیکیج ہوگا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق جنوبی ریجن کیلئے حج پیکیج 11 لاکھ 65 ہزار روپے کا ہوگا، 50 فیصد کوٹہ سپانسرشپ سکیم کیلئے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ای سی سی نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری بھی دیدی، ای سی سی نے سولر پینل اور آلات کی پالیسی 2023 موخر کردی۔کمیٹی نے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ پالیسی کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی، ای سی سی نے رواں سال کھاد کی طلب کا جائزہ لینے کیلئے معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔