چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے کی صورت میں وفاقی حکومت میں ملنے والی وزارتیں چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا افسوس ہے وفاقی حکومت نے جو مالی مدد کا وعدہ کیا تھا وہ اب تک پورا نہیں کیا جا سکا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا وفاقی حکومت نے وعدے پورے نہ کیے تو ہمارے لیے مشکل ہو گا کہ اپنی وزارتیں برقرار رکھیں، امید ہے ہماری شکایت کا ازلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اسی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رقم نہ ملنے کے باعث کسانوں کو پیکج دینے میں تاخیر ہوئی، سندھ حکومت اپنے پیسے سے کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کر رہی ہے، 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو بیج کی مد میں فی ایکڑ 5000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔