قصور کی تحصیل پتوکی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد چونیاں روڈ پر ڈاکو ناکہ بندی کر کے راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی ۔فائرنگ کے تبادلے میں وہاڑی کا رہائشی اسلم نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اوکاڑہ کا رہائشی ڈاکو شوکت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 5ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ، زخمی اور ہلاک ڈاکو کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، ملزمان متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھے ۔