پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات 6 اور 7 مارچ کو ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا کے قائم مقام کو آرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹوفر لینڈبرگ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
مذاکرات میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا۔پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات میں سرحدی سیکیورٹی اور دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔