صدر مملکت عارف علوی نے فوزیہ وقار کی بطور انسداد ہراسانی بمقامِ کار تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق فوزیہ وقار پنجاب سے نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی سابق رکن ہیں اور انہوں نے خواتین کی بہتری اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔فوزیہ وقار کی تعیناتی، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار کے عہدے پر کشمالہ طارق کی مدت مکمل ہو جانے پر عمل میں لائی گئی ہے۔
صدر مملکت نے یہ منظوری وفاقی محتسبین ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ 2013 کے سیکشن 3 اور 21 کے تحت دی ہے۔جون 2022 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی محتسب کشمالہ طارق کو مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود کام جاری رکھنے پر نوٹس جاری کیا تھا اس کے علاوہ عدالت نے وزارت قانون کو بھی نوٹس جاری کیا تھا۔