پاکستان نے بی جے پی رہنمائوں کے توہین آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

پاکستان نے بی جے پی رہنمائوں کے توہین آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

پاکستان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے گفتگو ہوئی جس میں بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز  ریمارکس اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے تعمیری مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گفتگو میں توہین آمیز  بیانات جیسے معاملات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایسے بیانات کی فوری روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --