دہشتگردی کے مقدمے میں اسد عمر، علی نواز اعوان کی طلبی

دہشتگردی کے مقدمے میں اسد عمر، علی نواز اعوان کی طلبی

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور علی نواز اعوان سمیت 9 ملزمان کو کل طلب کرلیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کےخلاف احتجاج پردرج دہشتگردی کے مقدمے میں 9 ملزمان کو کل طلب کیا ہے جس میں اسد عمر اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔

عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شریک ملزمان کو کل طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں اور ایف آئی آر میں نامزد شریک ملزمان کوکل صبح 9 بجے حاضری یقینی بنانےکا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اس کیس میں عبوری ضمانت خارج ہوچکی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے آج ہی اسٹے آرڈر لینے کےلیے کاوشیں تیز کردی ہیں۔عمران خان نے دہشتگردی کے مقدمے کی کارروائی کے لیے ایک درخواست دائر کی ہے جسے آج ہی سننے کی استدعا کی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --