پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ کی پہلی جیت، کراچی کی مسلسل تیسری ناکامی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 ویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے ہرا دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی اور یوں اسے 6 رنز سے شکست ہوئی۔

ایونٹ میں کراچی کنگز کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل 8 کی پہلی سنچری جڑ دی، وہ آخری گیند پر 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

میچ کے 19 ویں اوور میں مارٹن گپٹل نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کیخلاف 30 رنز بنا ڈالے اور اسی دوران اپنی سنچری بھی مکمل کی۔ فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کو گپٹل نے تین چھکے اور تین چوکے رسید کیے۔

کیوی بیٹر نے 62 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں  11 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔گپٹل کے علاوہ افتخار احمد 32 رنز بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ کراچی کی جانب سے عماد وسیم اور عامر یامین نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایونٹ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --