کراچی پولیس آفس پر حملہ، پاکستان سپر لیگ بارے بڑی خبر آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز زکے مالکان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ بھی وقت پر شروع ہوگا۔

جمعہ کی شام کراچی میں پولیس آفس کے واقعہ کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان کے درمیان اجلاس ہوا، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ واقعہ کا براہ راست پاکستان سپر لیگ سے کوئی تعلق نہیں ، پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری رہیں گے ۔

دو فرنچائزز کے مالکان اور پی سی بی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کراچی میں شیڈولڈ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ وقت پر شروع ہوگا، پی ایس ایل کے بقیہ میچز بھی وقت پر ہوں گے ۔

 پشاور زلمی کی ٹیم پروگرام کے مطابق کراچی کا سفر کرے گی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم بھی کراچی سے ملتان پہنچ چکی ہے ۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کھلاڑیوں کو پہلے سے ہی سربراہان مملکت کے لیول کی سکیورٹی دی گئی ہے جو کسی بھی ملک میں سکیورٹی کا سب سے ٹاپ لیول ہوتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --