پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں بابر اعظم اور خوشدل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔یاد رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔