قیمتوں میں اضافے کے باوجود موٹر سائیکل کی فروخت میں اضافہ

قیمتوں میں اضافے کے باوجود موٹر سائیکل کی فروخت میں اضافہ

ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں مسلسل قیمتوں میں اضافے کے باوجود رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سوزوکی موٹر سائیکل کی فروخت 21 ہزار 240 یونٹس سے 8 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ہزار 985 یونٹس ہوگئی جبکہ یاماہا موٹرسائیکل کی فروخت 46 فیصد کمی کے ساتھ 14 ہزار 38 یونٹس سے 7 ہزار 577 یونٹس ہوگئی۔

 

 

یونائیٹڈ آٹو موٹرسائیکل اور روڈ پرنس بائیک کی فروخت بالترتیب ایک لاکھ 68 ہزار 546 یونٹس اور 63 ہزار 286 یونٹس سے 64 فیصد اور 69 فیصد کم ہوکر 61 ہزار 260 اور 19 ہزار 706 یونٹس ہوگئی۔کنگقی اور سازگار رکشہ کی فروخت بالترتیب 47 فیصد اور 30 فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 410 اور 5 ہزار 871 یونٹس پر آگئی۔

-- مزید آگے پہنچایے --