ورجن اٹلانٹک ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بندکرنےکا اعلان کردیا

برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بندکرنےکا اعلان کردیا۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 جولائی کو  پاکستان کیلئے آخری پرواز لندن اور اسلام آباد کیلئے چلےگی، 9 جولائی 2023 کے بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا جائے گا۔

برطانوی ائیرلائن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ فلائنگ پروگرام کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ برطانوی ائیرلائن نے سال 2020 میں کورونا کے دوران پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --