سود خوروں کے خلاف بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔مذکورہ بل صوبائی وزیر سعید غنی نے اسمبلی میں پیش کیا جس کے بعد اسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
بل پر پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے سوال کیا کہ کیا یہ بل بینکوں کے خلاف بھی ہے؟ سعید غنی نے کہا کہ کمرشل بینکوں کواسٹیٹ بینک ڈیل کرتاہے، ہم اس کے لیےقانون سازی نہیں کرسکتے۔بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس13 فروری پیرکی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔