مری کی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

مری کی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

مری کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو مری کی عدالت میں پیش کیا گیا، سول جج مری محمد ذیشان نے مری پولیس کی شیخ رشید کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ  شیخ رشیدکو تھانہ مری میں درج مقدمے میں گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے مری منتقل کیا گیا تھا۔شیخ رشیدکے خلاف گرفتاری کے دوران  پولیس سے مزاحمت اور  اہلکار کی وردی پھاڑنےکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --