پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر 3 روپے سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر 3 روپے سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور  100 انڈیکس 331 پوائنٹس اضافے سے 41522 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 576 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے 12.51 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 51 ارب روپے بڑھ کر 6508 ارب روپے ہے۔دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر  ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو کر 276.28 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 275.30 روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --