شاہد خان عباسی بہت باوقار اور بااصول آدمی ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے میڈیا کی جانب سے شاہد خاقان عباسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا شاہد خاقان عباسی ہمارے سینئر ہیں، وہ نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور میرے بڑے بھائی ہیں، ان کی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی سرپرستی میں آگے بڑھوں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا میں شاہد خاقان عباسی سے خود ملوں گی، ہم اپنے دلوں کی باتیں ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے لیکن مخالفین اس میں جو خوشی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں وہ خوشی نہیں ملے گی کیونکہ شاہد خاقان عباسی بہت باوفا اور بااصول آدمی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --