امریکی فوج کا لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔
امریکی فوج نے وضاحت جاری کی ہے کہ طیارے میں ایٹمی مواد موجود ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایم وی 22 بی اوسپرے طیارے میں 5 فوجی سوار تھے۔
امریکی میڈیا نے بتایا کہ طیارہ تباہ ہونے سے لاپتہ پانچویں فوجی کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔