وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات میں کمی ہوئی ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی ذخائر میں کمی سمیت پی ایس ڈی پی اخراجات میں بھی کمی ہوئی چھ ماہ میں ترسیلات زر 11.1 فیصد کم ہوئیں،برآمدات میں 6.8 فیصد کی کمی ہوئی،درآمدات میں 18.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 59.7 فیصد کمی ہوئی،بیرونی سرمایہ کاری میں بھی 180.6 فیصد کی کمی ہوئی،ایف بی ار محصولات میں 17.4 فیصد کا اضافہ ہوا،نان ٹیکس آمدنی میں58.4 فیصد کا اضافہ ہوا،رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارے میں 218 ار ب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،بنیادی خسارہ 511 ارب روپے رہا،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح چھ ماہ میں 25 فیصد تک رہی، لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں چھ ماہ میں 3.6 فیصد کی کمی ریکارڈ،سٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تک رہ گئے۔