عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا ر کر لی

پارٹی انحراف پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالی جانے والی عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا ر کر لی۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے گزشتہ روز عظمیٰ کاردار سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا کہناہےکہ مریم نواز سے ملاقات کے بعد عظمیٰ کاردار سے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نظم و ضبط توڑنے پر عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی نظم و احتساب کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ پر تنقید کی وجہ سے عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکل دیا ہے۔

عظمیٰ کاردار نے کہا تھا کہ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا اور 30 فیصد باقیوں کی جیبوں میں گیا۔عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کوئی نہ کوئی ناجائز کام کروانے کیلیے خان صاحب سے فائلیں سائن کرواتی رہیں، پوسٹنگز اور ٹرانسفرز میں 10 لاکھ روزانہ ان کے اکاؤنٹس میں جاتے تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --