وزیر اعظم شہباز شریف کی 10 فلسطینیوں کے قتل کی مذمت

وزیر اعظم شہباز شریف کی 10 فلسطینیوں کے قتل کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے وزیراعظم نے پیغام میں لکھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔

شہباز شریف نے لکھا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --