وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیماڑی کے علاقہ میں مبینہ زہریلی گیس سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی ، ڈی جی ہیلتھ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ سے واقعہ کی الگ الگ رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے محکمہ محنت ، محکمہ صنعت اور ضلعی انتظامیہ کو واقعہ کی مکمل انکوائری کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
مراد علی شاہ کی جانب سے حکام سے پوچھا گیا کہ یہ کون سی فیکٹریز ہیں جن سے اس قسم کی گیس کا اخراج ہو رہا ہے ؟ ، کیا ان فیکٹریز کی کبھی بھی انسپیکشن کی گئی ہے ؟ واقعہ کے بعد کیا کاروائی کی گئی ؟۔
انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو فیکٹریز سے خارج ہونے والی گیس کے نمونوں کے لیب ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔