جمہوریت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، مشعال ملک

جمہوریت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جھوٹے دعوؤں کے ساتھ بھارت پھر یوم جمہوریہ منا رہا ہے، جمہوریت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی کالونی بن چکا ہے، کشمیریوں پر پچاس لاکھ ہندوؤں کو بھی مسلط کر دیا گیا، دنیا بھارتی نام نہاد جمہوریت کی پٹی اپنی آنکھوں سے ہٹائے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم جبر دیکھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --