وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کرس ہپکنز کونیوزی لینڈ کا 41 واں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں کرس ہپکنز کے ساتھ مل کر دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اوروسعت دینے کا متمنی ہوں۔
وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔واضح رہے کہ جسنڈا آرڈرن کے گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما کرس ہپکنز نے نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔