وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اس وقت عالمی سطح پر معاشی، موسمی اور اسلامو فوبیا جیسے مسائل درپیش ہیں، مسائل کے حل کیلئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 26 واں اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو درپیش مسائل پر دنیا کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، 2022 میں پاکستان کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اب تک کے اٹھائے جانے والے اقدامات ہمارے مستقبل کو طے کریں گے، ہمیں ابھی بھی بہت زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خطے میں امن سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں خطے کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، خطے میں امن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے، مسائل کے حل کیلئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اسلامو فوبیا جیسے اہم مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو معاشی اور موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اسلامو فوبیا جیسا مسئلہ بھی درپیش ہے جس کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔