عمران خان جمہوریت، آئین کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، مصدق ملک

عمران خان جمہوریت، آئین کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، مصدق ملک

وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان خود پسندی کا شکار ہیں، انہیں انا کی سیاست سے باہر نکلنا ہو گا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پٹرولیم نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنوں کو ہماری گزشتہ حکومت نے بہتر کر دیا تھا، ملک میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان جمہوریت، آئین کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں اگر وہ نہیں کھیلیں گے تو کوئی بھی نہ کھیلے۔

-- مزید آگے پہنچایے --