نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں، اس لیے جب بھی لندن آتا ہوں، ان سے ملاقات کرتا ہوں، علیم خان

نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں، اس لیے جب بھی لندن آتا ہوں، ان سے ملاقات کرتا ہوں، علیم خان

سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو میں علیم خان نے کہا کہ نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں، اس لیے جب بھی لندن آتا ہوں، ان سے ملاقات کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے آج کی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔علیم خان نے مزید کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں کوئی پارٹی نہیں بنا رہا ہوں اور نہ ہی کسی پارٹی میں جا رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سید محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

-- مزید آگے پہنچایے --