پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

دورہ آسڑیلیا پر موجود قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بالر ڈیانا بیگ دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمنز ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہو گئی ہیں۔ دائیں ہاتھ کی بلے باز صدف شمس، جو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کا حصہ ہیں، ڈیانا کی جگہ لیں گی۔

ڈیانابیگ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اس وقت انجری کا شکار ہو گئیں جب انہوں نے آسٹریلیا کی اننگز کے ساتویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش کی۔ ڈیانا کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے نے فریکچرکی تصدیق کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --