اسلام آباد چیمبر کی جانب سے شہید پولیس جوان کیلئے 5 لاکھ روپے کا چیک

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے، اس موقع پر وفد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہید جوان عدیل حسین کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی فیملی کے لئے 05لاکھ روپے کا چیک آئی جی اسلام آباد کے حوالے کیا۔ چیمبر آف کامرس کے وفد نے تاجر برادری کی طرف سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی دلیری اور جوانمردی کو بھرپور سراہا جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچایا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے ان کے دفتر سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی،اس موقع ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی ڈاکٹر خرم رشیدبھی موجود تھے، وفد نے حالیہ اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین میںہونے والے خودکش دھماکے کو ناکام بناتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہید جوان عدیل حسین کی بہادری اور دلیری کو خراج تحسین پیش کیااور انکی فیملی کیلئے 05لاکھ روپے کا چیک آئی جی اسلام آباد کے حوالے کیا،چیمبر آف کامرس کے وفد نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی تاجربراداری کی طرف سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی دلیری اور جوانمردی کو بھرپور سراہا جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر شہرکو ایک بڑی تباہی سے بچایا، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے چیمبر آف کامرس کے وفد کا شکریہ ادا کیااور انکے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہر جوان عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشارہے اورشہریوں کو ایک محفوظ ماحول مہیا کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --