گیس لیکج کے باعث دھماکے میں چھ افراد جاں بحق

گیس لیکج کے باعث دھماکے میں چھ افراد جاں بحق

کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسلم اتحاد کالونی کے ایک  گھر میں گیس لیکیج  سے دھماکا ہوا ،  جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے  جبکہ ایک زخمی ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی و لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔دھماکے میں شرف الدین اور اس کے 5 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 5 سے 12سال تک بتائی جاتی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --