بلاول بھٹو زرداری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

بلاول بھٹو زرداری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے ورلڈ اکنامک فورم کے صدر کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 16 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے، وزیر خارجہ کے ساتھ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی ہوں گی، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت عالمی اور علاقائی مسائل پر ورلڈ اکنامک فورم کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ورلڈ اکنامک فورم ہر سال سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کو اکٹھا کرتا ہے، ورلڈ اکنامک فورم میں معاشی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانے کے راستے کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں سال ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد  ایک بکھری ہوئی دنیا میں تعاون  کے عنوان سے کیا جا رہا ہے، وزیر خارجہ جغرافیائی سیاسی حقیقتوں کے معاشی اور سماجی اثرات اور خطے کو درپیش چیلنجز پر پاکستان کے نقطہ نظر پیش کریں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --