کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب میں دہشت گردی کا نیٹ ورک پکڑا گیا ، سی ٹی  ڈی نے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ ، دستی بم برآمد کرلیے ۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت احسان اور اسامہ کے نام سے ہوئی  ہے ، ملزمان سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات بارے تفتیش جاری ہے ۔حکام نے مزید بتایا ہے  کہ کومبنگ آپریشنز کے دوران 13 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر کے ان  کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار افراد کے خلاف 9 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے ۔

-- مزید آگے پہنچایے --